5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
آئی سی سی کے فیصلے پر پاکستانی ہائی کمیشن کی شدید تنقید
جنگ نیوز -
لندن ... برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن نے آئی سی سی کی جانب سے تین پاکستانی کرکٹرز کی معطلی کے فیصلے کو شدید تنقید کانشانہ بنایا ہے۔لندن سے جاری ایک بیان میں واجد شمس الحسن کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیوہارون لورگاٹ نے پاکستانی ہائی کمیشن کو گمراہ کیا اور جھوٹ کا سہارا لیا ہے۔ہارون لورگارٹ شام ساڑھے پانچ بجے ہائی کمیشن آئے اور ایک گھنٹہ ٹھہرے ۔انھوں نے کھلاڑیوں پرغیر ضروری دباؤ نہ ڈالنے کا عندیہ دیا اورانھیں ڈس مس کرنے یا معطل کیے جانے کی کوئی بات نہیں کی۔ یہاں سے وہ ذاتی کام کا بہانہ کرکے چلے گئے۔ جس کے کچھ دیر بعد انھوں نے تینوں کھلاڑیوں کو معطل کرنے کا فیصلہ جاری کردیا۔