5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
مسلمان زکوٰة سیلاب متاثرین کو دیں،اسلامی کانفرنس تنظیم کی اپیل
جنگ نیوز -
جدہ ... اسلامی کانفرنس تنظیم نے اپیل کی ہے کہ دنیابھر کے مسلمان اپنی زکوة پاکستان کے سیلاب متاثرین کو دیں ۔جدہ میں اوآئی سی کے تعاون سے چلنے والی انٹرنیشنل اسلامک فقہ اکیڈمی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان اپنے سیلاب سے متاثرہ پاکستانی بھائیوں کی مدد سے گریز نہ کریں اور انھیں مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہ چھوڑیں۔بیان کے مطابق تمام مسلمانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی زکوة پاکستان کے سیلاب متاثرین کو دیں۔بیان کے مطابق اسلامک اسکالرز نے کہا ہے کہ مسلمان زکوٰة اپنے ملک میں موجود مستحقین ہی کونہیں بیرون ملک قدرتی آفات سیلاب اورزلزلے سے متاثرہ افراد کو بھی دے سکتے ہیں۔