5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
نمل یونیورسٹی اسلام آباد کی جنوبی پنجاب کے متاثرین کیلئے امداد
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . نمل یونیورسٹی اسلام آباد نے امدادی اشیا سے بھرے آٹھ ٹرک جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لئے بھجوادئے۔ نمل یونیورسٹی کی فیکلٹی، انتظامیہ اور طلبا کی جانب سے یہ پانچھویں امدادی اشیا کی کھیپ جنوبی پنجاب کے شہر جام پور بھجوائی گئی ہے جس کی مالیت آٹھ لاکھ روپے بنتی ہے، نمل یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عزیزاحمد خان نے امدادی سامان یونیورسٹی سے جام پور کے لئے روانہ کیا، چھ افراد پرمشتمل خاندان کے لئے ایک پیکیج تیارکیاگیا ہے جس میں عید کے کپڑے، کھانے پینے اورروزمرہ ضروت کی اشیا موجود ہیں۔