5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
ٹنڈوالہیار میں نجی بینک میں ایک کروڑ روپے کی ڈکیتی
جنگ نیوز -
ٹنڈوالہیار . . . ٹنڈوالہیار میں نجی بینک میں مسلح ڈاکو ایک کروڑ کی ڈکیتی کے بعد فرارہوگئے ۔ڈی ایس پی ٹنڈوالہیار غلام مصطفی ٰ نے جیونیوز کو بتایا کہ آج صبح ٹنڈوالہیار میں نجی بینک میں چار سے چھ مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر چالیس لاکھ روپے نقد اورپچاس سے ساٹھ لاکھ روپے کے ٹریول چیکس لیکر فرارہوگئے ۔انہوں نے بتایا کہ واقعے کے فوری بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیشکا آغاز کیا۔انہوں نے کہ اکہ بینک حکام نے تمام ٹریول چیکس بلاک کردیئے ہیں اورتحقیقات کا دائرہ وسیع کردیاگیاہے۔