تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

افغانستان:نیٹو افواج کے سربراہ کی صدر کرزئی پر تنقید

جنگ نیوز -
کابل . . . افغانستان میں نیٹو فوج کے سربراہ جرمن جنرل ایگون رامز نے افغانی صدر حامد کرزئی کو طالبان کے خلاف نیٹو فوج کی حمایت نہ کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔جنرل رامز نے ایک مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ افغانی صدر معاملات کو اس طرح دیکھتے ہیں جو ہمیں پسند نہیں آتا۔انہوں نے صدر کرزئی کو یاد دلایا کہ اساف نے ہی نومبر 2009 میں ان کو دوبارہ صدر منتخب ہونا یقینی بنایا تھا۔تاہم انہوں نے مزید کہا کہ صدر کرزئی کو فیصلہ کرنا پڑے گا کہ انہیں حمایتی ممالک کی افواج کا ساتھ دینا ہے یا طالبان کا جن کے ساتھ شاید انہیں مستقبل میں کام کرنا پڑے۔جرمن جنرل نے کہا کہ افغانی انتظامیہ نے کئی مرتبہ ان طالبان کو رہا کیا ہے جن کو اتحادی فوج نے گرفتار کیا ہے۔اس سے پہلے صدر کرزئی نے کابل میں کہا تھا کہ افغانستان کے لیے حکمت عملی پر دوبارہ سوچنی پڑے گی۔انہوں نے اس موقع پر افغانستان میں سویلن اموات پر نیٹو فورسز پر تنقید کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.