5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
جاپان نے ایران کے خلاف مزید اقتصادی پابندیاں عائد کردیں
جنگ نیوز -
ٹوکیو . . . جاپان نے ایران کے خلاف مزید اقتصادی پابندیاں عائد کردیں۔۔جاپانی کابینہ نے نئی پابندیوں کی منظوری دے دی۔ ایران کے خلاف سخت پابندیوں کے نفاذ کے بعد جاپان تہران کے ساتھ توانائی کے شعبے میں نئی سرمایہ کاری روک دے گا ۔اس کے علاوہ بینکنگ سیکٹرز کی تمام سرگرمیاں بھی بند کردے گا جس میں ایرانی سینڑل بینک کے بانڈز کی خریداری بھی شامل ہے۔ جاپان ایران کے خام تیل کا بڑا خریدارہے اس کے باوجود اس نے تہران پر سخت پابندیاں عائد کی ہیں۔