5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
مختلف بیراجوں اور ڈیموں میں پانی کی صورتحال
جنگ نیوز -
لاہور . . . کوٹری بیراج پرپانی کی آمد میں مسلسل کمی ہورہی ہے جبکہ کوٹری بیراج پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب برقرارہے۔ گڈواورسکھر بیراج پردرمیانی درجے کا سیلاب ہے۔فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق کوٹری بیراج میں پانی کی آمد7 لاکھ43ہزار672 کیوسک اور اخراج7لاکھ32 ہزار677کیوسک ہے۔گڈو بیراج میں پانی کی آمد4 لاکھ4ہزار760کیوسک اوراخراج3لاکھ90ہزار512 کیوسک ریکارڈکیا گیا ہے۔جبکہ سکھر بیراج پر پانی کی آمد4لاکھ47ہزار670 کیوسک اور اخراج4 لاکھ4ہزار450 کیوسک ہے۔ تونسہ بیراج پر اپنی کی آمد2لاکھ66ہزار127کیوسک اوراخراج2لاکھ60ہزار127 کیوسک ریکارڈکیا گیا ہے۔چشمہ بیراج پر پانی کی آمد2لاکھ50ہزار361 کیوسک اوراخراج2لاکھ45ہزار361 کیوسک ہے۔منگلا ڈیم سے پانی کا اخراج43ہزار44 کیوسک ہے جبکہ تربیلا ڈیم پر پانی کی آمد2 لاکھ8 ہزار کیوسک اور اخراج2لاکھ19ہزار400کیوسک ریکارڈکیا گیاہے۔فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والاکے مقام پر پانی کی سطح10.5 فٹ ہوگئی ہے۔