5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
جعفرآباد کے سیلاب زدہ علاقوں کا زمینی رابطہ 23روز سے منقطع
جنگ نیوز -
جعفر آباد . . . بلوچستان میں جعفرآباد کے سیلاب زدہ علاقوں کا آج تیئسویں روزبھی ملک بھر سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔ اور کئی علاقوں میں سیلابی پانی ایک جگہ ٹھہر گیا ہے۔۔بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ شہری علاقوں میں 4 سے 5 فٹ جبکہ دیگر سیلاب زدہ علاقوں میں اب بھی 9 سے 12 فٹ تک پانی کھڑا ہے۔ جس کی نکاسی کے لئے حکومتی سطح پر اقدامات نہیں کیے جارہے۔ ان علاقوں میں پھنسے ہوئے لاکھوں متاثرین کی بڑی تعدادغذائی اشیا اور دواؤں کی قلت کے سبب ہیضے اور جلدی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے ہیں اور اب تک 67 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب ڈیرہ الہ یار کے کچھ علاقوں میں معمولات زندگی دوبارہ بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں جہاں سیلابی پانی کی موجودگی کے باوجود باہمت شہری آہستہ آہستہ اپنے کاروبار دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔