5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
سانحہ9/11 پر بننے والی فلم آج نمائش کے لیے پیش کی جائے گی
جنگ نیوز -
لاس اینجلس . . . سینٹرل مانیٹرنگ . . . سانحہ ِستمبر 9/11کو گزرے 9سال ہونے والے ہیں تاہم اس میں بچھڑنے والوں کے پیارون اور عزیز و اقارب کے زخم آج بھی تازہ ہیں جو ان کی یادوں کے سہارے مختلف انداز میں اپنی زندگی جی رہے ہیں۔اسی سانحے کے پسِ منظر میں بنائی جانے والی فلم Clear Blue Tuesdayکو آج نمائش کے لیے پیش کیا جائیگا۔میوزیکل ڈرامے کے طرز پر بنائی گئی اس فلم میں اپنے پیار کو کھونے اور اس سانحے سے اُبھرتے خاندانوں کی زندگیوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔فلم کے کئی پروڈیوسر ز اور ہدایتکار Elizabeth Lucasکی جانب سے جاری کیے گئے مشترکہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اس فلم سانحہ9/11کے پسِ منظر میں گیارہ جذبات پیار،خواہش،جستجو،غصہ،غم،یقین،ڈر،اُمید اور ان تمام جذبات کے ایک دوسرے سے تعلق کو پیش کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سانحے9/11کے پسِ منظر میں بننے والی اس فلم سانحے کی نویں برسی سے آٹھ روز قبل نمائش کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔