تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

نون اسٹک پین کے کھانوں سے بچوں میں کولیسٹرول کا خطرہ

جنگ نیوز -
نیویارک . . . ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے ائی ہے کہ نون اسٹک پین میں کھانا پکانے سے بچوں میں کولیسٹرول کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔ورجینیا میں کی جانے والی ایک ریسرچ میں ڈاکٹروں کی ایک تیم نے یہ بات بتائی ہے کہ نان اسٹک پین کی تیاری میں جن کیمیکلز کا استعمال کیا جاتا ہے وہ بھاپ کو روکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جس کے باعث نان اسٹک پینز میں پکایا جانے والا کھانا اپنے اندر تیل اور دوسرے چکنائی والے مادوں کو جذب کرلیتا ہے جسے بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں میں بھی کولیسٹرول کی زیادتی کاخطرہ پیدا ہوجاتا ہے تاہم اس کے ساتھ ہی ساتھ ڈاکٹرز کی ٹیم نے اس حوالے سے مزید ریسرچ کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حتمی نتائج آنے میں کچھ وقت مزید درکار ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.