5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
عید کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت کمیٹی کا اجلاس آج شام ہوگا
جنگ نیوز -
کراچی . . . عید الفطر کے چاند کی رویت کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج شام محکمہ موسمیات کراچی میں ہوگا۔میٹ کمپلیکس محکمہ موسمیات کراچی میں منعقد ہونے والے اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمٰن کریں گے۔ اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کراچی کے ارکان، محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ، سپارکو کے چیف مینجر اسپیس اور پاکستان نیوی کے بائیڈرولک ڈپارٹمنٹ کے نمائدے شریک ہونگے۔ اجلاس میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع قرار دیا ہے۔