تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ

جنگ نیوز -
سنگاپور . . . امریکی حکومت کے تیل کے اسٹاکس کے جاری مثبت اعداوشمار کے باعث آج ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ٹریڈنگ کے دوران امریکی خام تیل اکتوبر کے سودے 47 سینٹس اضافے کے ساتھ 75 ڈالر 14 سینٹس جبکہ لندن برینٹ اکتوبر کے سودے 28 سینٹس اضافے کے ساتھ 78 ڈالر 45 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ ہوتے دیکھے گئے۔ گزشتہ روز امیرکن پٹرولیم انسٹیٹیوٹ کے جاری کردہ اعداوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے امریکہ میں تیل کے اسٹاکس میں 73 لاکھ بیرل کی کمی ہوئی ہے جس کو تجزیہ کار مارکیٹ کے لیے مثبت قرار دے رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.