5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
عید کے موقع پر پشاور میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات
جنگ نیوز -
پشاور . . . ہنگو اور لکی مروت دھماکوں کے بعد پشاور میں عید الفطر کے موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔ شہر کے داخلی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات جبکہ بازاروں میں گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔پولیس کے مطابق کسی بھی ناخوش گوار صورتحال سے نمٹنے کے لیئے پشاور کو چاروں طرف سے سیل کر دیا گیا ہے اور شہر بھر میں پولیس گشت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ اور شہر کو داخل ہونے والی گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب بازاروں میں گاڑیوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ جبکہ عید کے موقع پر ہوائی فائرنگ پر بھی سخت پابندی عائد کی گئی ہے۔