5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
راجر فیڈرر ایک مرتبہ پھر یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں
جنگ نیوز -
نیویارک . . . پانچ بار کے چیمپین راجر فیڈرر ایک مرتبہ پھر یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔نیویارک میں جاری ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کا مقابلہ تھا سوئیڈن کے رابن سوڈرلنگ سے، سابق عالمی نمبر ایک نے یکطرفہ مقابلے کے بعد سوڈرلنگ کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی، انکی جیت کا اسکور چھ چار، چھ چار اور سات پانچ رہا، دوسری جانب تھرڈ سیڈ سربیا کے نوواک جوکووچ نے فرانس کے گائیل مونفیلز کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی، ویمنز ایونٹ میں ٹاپ سیڈ کیرولائن ووزنیاکی اور روس کی ویرا زوناریوا بھی کامیابی کے بعد سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔