5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
امریکا:ریاست کولاراڈوکے جنگلوں میں لگی آگ سے 136 گھر تباہ
جنگ نیوز -
کولاراڈو . . . امریکی ریاست کولاراڈوکے جنگلوں میں بھڑکنے والی آگ سے اب تک 136 گھر تباہ ہوچکے ہیں۔تین ہزار پانچ سو افراد نقل مکانی پر مجبور جبکہ چار افراد لاپتہ ہیں۔حکام کے مطابق آگ تقریبا چھ ہزار چار سو ایکڑ پر لگی ہوئی ہے۔جس پر قابو پانے کے لیے آگ بجھانے کے تین سو اہلکار اور کئی طیارے مسلسل کوششیں کررہے ہیں۔ذرائع کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔تاہم پیر کو اچانک جنگلات میں پھڑک آٹھنے والی آگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔