تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

افغانستان کا مسئلہ حل ہونے تک پاکستان میں امن نہیں ہو سکتا، فیاض طور

جنگ نیوز -
پشاور . . . خیبر پختون خوا کے نئے انسپکٹر جنرل پولیس فیاض خان طورو نے کہا ہے کہ جب تک افغانستان میں امن قائم نہیں ہوتا پاکستان میں دہشت گردی جاری رہے گی۔پشاور میں جیو نیوز سے گفت گو میں فیاض خان طورو نے کہا کہ دہشت گرد ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں لیکن انہیں پاک فوج ،بہادر عوام اورخیبر پختون خوا پولیس کی قربانیاں یاد رکھنی چاہئیں جس کے سہارے مستقبل میں بھی ان کے عزائم ناکام بنا دئیے جائیں گے۔ فیاض خان طورو نے کہا کہ خیبر پختون خوا سمیت ملک بھر میں دہشت گردی کی بڑی وجہ افغانستان کی صورت حال ہے۔ انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختون خوا فیاض احمد خان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے کئی نیٹ ورک توڑ دئیے گئے ہیں۔ جو باقی رہ گئے وہ چھپتے پھر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی رٹ قائم کرنا بنیادی طور پر پولیس کی ذمے داری ہے اور پولیس نے فوجی آپریشنز کے بعد اپنی ذمے داریاں انتہائی دیانت داری سے پوری کی ہیں۔ اس دوران سیکنڑوں پولیس اہل کاروں سمیت ایڈیشنل آئی جی، دو ڈی آئی جیز اور اور کئی افسروں نے ملک و قوم کی بقا اور سالمیت کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔ بے شمارقربانیاں دینے کے باوجود خیبر پختون خوا پولیس کا حوصلہ بلند اور عزم جواں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.