تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

فلوریڈاکے نام نہادپادری کے خلاف پاکستان کا انٹرپول سے رابطہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . وزیرداخلہ رحمان ملک نے قرآن پاک کے خلاف فلوریڈا کے ایک نام نہاد پادری ٹیری جونز کے ناپاک عزائم کی شدید مذمت کرتے ہوئے گستاخانہ واقعہ کوروکنے کے لئے انٹرپول سے رابطہ کرلیاہے، رحمان ملک کاکہناہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیرداخلہ رحمان ملک نے انٹرپول کے سیکرٹری جنرل رونالڈ نوبل کے نام خط میں کہا ہے کہ ٹیری جونز کا اعلان عالمی ضابطے کے تحت انسانیت کے خلاف جرم ہے ، اسے نہ روکنے سے عالمی امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا ، وزیرداخلہ نے مطالبہ کیا ہے کہ انٹرپول عالمی برادری سے رابطہ کرکے اس نام نہادپادری کومجرمانہ فعل کرنے سے روکے ، ان کاکہناہے کہ ایسے میں جب دنیاہرقسم کی دہشت گردی کے خلاف برسرپیکارہے توٹیری جونزکااقدام عالمی امن کے لئے نقصان دہ ہوگا ،، اس کے شرمناک اعلان سے مسلم امہ کے احساسات کو ٹھیس پہنچی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.