تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

متاثرین کیلئے امداد سیکیورٹی کی وجہ سے متاثر ہو رہی ہے، اقوام متحدہ

جنگ نیوز -
نوشہرہ . . . انسانی ہمدردی کی امداد سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارہ نے کہاہے کہ پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لئے امدادی عمل میں سیکیورٹی وجوہات کے باعث بھی مسائل پیداہورہے ہیں۔ انسانی ہمدردی کے لئے اقوام متحدہ کے انڈرسیکرٹری جنرل ویلری ایموس نے یہ بات نوشہرہ کے ایک امدادی کیمپ کے دورے پرموقع پرمیڈیاسے بات چیت میں کی ،، کھنڈر ٹو نامی اس کیمپ میں نوشہرہ کلاں کے تین سو سے زائد خاندان مقیم ہیں ، ویلری ایموس کاکہناتھاکہ سیلاب زدہ علاقوں میں سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر عالمی امداد کے ادارے اور کارکن محتاط ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں آنے والا سیلاب انسانی تاریخ کی بڑی تباہی ہے اور صورت حال میں خرابی آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے ، یہ بہت سنجیدہ بحران ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.