تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

برطانوی نژاد پاکستانی صحافی اسد قریشی کو قبائلی علاقوں سے رہائی مل گئی

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . پاکستان کے قبائلی علاقوں میں اغوا ہونے والے برطانوی نژاد پاکستانی صحافی اسد قریشی کو رہائی مل گئی ہے ۔ ذرائع نے جیونیوز کو بتایا ہے کہ اسد قریشی ، قبائلی علاقوں سے رہا ہوکر ، واپس اپنے گھر آچکا ہے تاہم اس کے ساتھ اغوا ہونے والے کرنل امام نامی فوج کے سابق افسر کو بدستور رہائی نہیں مل سکی ہے ،، ان دونوں کو تقریبا ساڑھے پانچ ماہ قبل قبائلی علاقے میں جانے پر اغوا کرلیا گیا ، اس وقت لاپتا افراد کی بازیابی کے لئے سرگرم رکن خالد خواجہ بھی ان دونوں کے ہمراہ بتائے گئے تھے جسے بعد میں اغوا کاروں کی طرف سے قتل کردیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.