5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کوئٹہ:صوبائی وزیر خزانہ میر عاصم کرد کی رہائش گاہ میں دھماکا،4ہلاک
جنگ نیوز -
کوئٹہ . . . کوئٹہ ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی میں زور دار دھماکاہوا ہے جس کے نتیجہ میں کم از کم4افراد جاں بحق ہو گئے ہیں تاہم سر کاری ذرائع نے2افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے ۔دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی اور دھماکے کے بعد 2گاڑیوں میںآ گ بھڑک اٹھی۔دھماکے سے پانی کاٹینکر تباہ ہو گیا جبکہ کام کرنے والے مزدور کے اعضاء دور تک بکھر گئے۔پولیس اور متعلقہ ادارے دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تفصیلات معلوم کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق دھماکا بلاچستان کے صوبائی وزیر خزانہ میر عاصم کرد کی رہائش گا ہ کے اندر ہوا۔بم ڈسپوزل اسکواڈ اور دیگر متعلقہ حکام جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں۔