تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

فریدہ پنٹو اداکارانہ صلاحیتوں سے محروم

جنگ نیوز -
ممبئی . . . بلاک بسٹر فلم سلم ڈاگ ملینئیر سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ فریدہ پنٹو کو ہالی ووڈ فلمMiralمیں اپنی اداکارانہ صلاحیتوں پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ امریکی فلمسازJulian Schnabelکی اسرائیل اور غزہ کے تنازع پر بننے والی فلم Miral میں فریدہ پنٹو مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جو 2004میں منظرِ عام پر آنے والے ناولThe Road Flower Miralسے ماخوزہے۔ فلم کی کہانی1948میں پہلے انتفادہ میں فلسطینی مہاجرین کے لئے بنائے جانے والے یتیم خانے سے شروع ہورہی ہے جو بعدازاں کئی دہائی آگے اسی یتیم خانے میں پلنے بڑھنے والی بچیMiralکے کردار کے گرد گھوم رہی ہے۔تاہم فلم میںMiralکا مرکزی کردار نبھانے والی فریدہ اپنے کردار سے انصاف کرنے میں ناکام نظر آرہی ہیں اور کئی تجزیہ کاروں ،اخباروں اور ویب سائٹس پر ان کی اداکاری کی صلاحیتوں پر سوال اٹھائے جارہے ہیں۔فریدہ کو اداکارانہ صلاحیتوں کی کمی،اداکاری کے شعبے میں بیحد کم تجربے اور اپنے تاثرات کو نمایاں اور واضح طور پر عکس بندکروانے کی صلاحیتوں کے فقدان کے علاوہ وینس فلم فیسٹیول میں فلم کے پریمیئر کے موقع پر فریدہ کی عدم موجودگی پر انہیں بے پناہ تنقید اور منفی ردِ عمل کا سامنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.