تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں فتح پر شکوک،انگلش کو چ کا اظہار ناراضگی

جنگ نیوز -
لندن . . . . . . . . انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ اینڈی فلاور نے ان خبروں پر غصے کا اظہار کیا ہے کہ ورلڈ ٹوئنٹی20 میں پاکستان کی خراب کارکردگی کی وجہ سے انگلینڈ کی ٹیم ایونٹ جیتنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ایک برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی کی اینٹی کرپشن یونٹ اپریل مئی میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی ناقص کارکردگی کی تحقیقات کررہا ہے، پاکستان کی ٹیم ایونٹ میں انگلش ٹیم سے ایک بار نہیں بلکہ دو مرتبہ ہاری، سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف191 رنز بنانے کے باوجود پاکستانی ٹیم آخری اوور میں میچ ہار گئی، اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایونٹ کا فائنل، جو انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا، اس پر بھی سوالیہ نشان لگا ہوا ہے۔ اس پر انگلش کوچ اینڈی فلاور نے کہا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، انگلینڈ کی ٹیم نے اپنے بل بوطے پر آئی سی سی چیمپین شپ میں کامیابی حاصل کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.