تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

ایس ای سی پی میں خلاف ضابطہ تر قیاں،افسران کاایسو سی ایشن کیلئے رجوع

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . . . . . سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن میں خلاف ضابطہ ترقیوں کیخلاف افسران نے اپنی ایسوسی ایشن بنانے کے لیے نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن سے رجوع کرلیا ہے۔ ایس ای سی پی افسران نے جیونیوز کو بتایا کہ اس ایسوسی ایشن کے قیام کی کمیشن کے پچاس فیصد سے زائد افسران نے حمایت کی ہے اور قانونی ضابطوں کو پورا کرتے ہوئے نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن سے ایسوسی ایشن کے قیام کی اجازت طلب گئی ہے اور اس سلسلے میں این آئی آر سی میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ ایس ای سی پی افسران کا کہنا ہے کہ کمیشن میں حال ہی میں ہونے والی ترقیوں میں میرٹ کو نظر انداز کیا گیا ہے اور گذشتہ دو سالوں میں کئی اہم پوسٹوں پر کمیشن کے ضوابط کے خلاف بھرتیاں کی گئی ہیں جس کے خلاف بارہ سے زائد درخواستیں مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ افسران کا کہنا تھا کہ ایسوسی ایشن کے قیام کا مقصد ادارے میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی کرنا اور انہیں روکنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.