5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کراچی اسٹاک ،12پوائنٹس کی کمی،100انڈیکس 9879پوائنٹس پر بند
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . . . . . کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سرگرمیاں اتار چڑھاؤ کا شکار رہیں او ر انڈیکس نو ہزا رنو سو پوائنٹس کی سطح برقرار نہ رکھ سکا۔ جمعرات کو مارکیٹ میں عید الفطر کی تعطیلات کے باعث کاروباری ہفتے کا آخری رو ز تھا۔ سرمایہ کاروں نے عید کی تعطیلات کے باعث منافع حاصل کرنے کو ترجیح دی۔ ایک موقع پر ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس نو ہزار942 پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا مگر انرجی اسٹاکس میں فروخت مارکیٹ کے مثبت رحجان کو برقرار نہ رکھ سکی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس12 پوائنٹس کمی کے بعد نو ہزار 879پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم پانچ کروڑ شیئرز رہا۔ جمعرات کو سب سے زیادہ کام جہانگیر صدیقی کمپنی کے شیئر ز میں ہواجس کی قیمت دس پیسے اضافے کے ساتھ دس روپے42 پیسے ہوگئی۔ دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس52 پوائنٹس کمی کے بعد نو ہزار662 پوائنٹس پر بند ہوا۔