تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

نیب کے پراسیکیوٹر جنرل عرفان قادر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست

جنگ نیوز -
لاہور . . . . . . . . نیب کے پراسیکیوٹر جنرل عرفان قادر کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔ توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ کے معروف وکیل بیرسٹراقبال جعفری نے دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب کے پراسیکیوٹر جنرل عرفان قادر نے سپریم کورٹ کا حکم نہ مان کر سنگین توہین عدالت کی ہے،اس لئے ان کے خلاف توہین عدالت کے الزام میں کارروائی کی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.