تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

قرآن پاک کے نسخے جلانے کا اعلان بیمارذہن کی علامت ہے،صدر زرداری

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . . . . . صدر آصف علی زرداری نے امریکی شہر میامی میں پادری کی طرف سے قرآن پاک کے نسخے جلانے کے اعلان پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس غضب ناک واقعہ سے عالم اسلام کے جذبات مشتعل ہوں گے۔ صدارتی ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صدر زرداری نے کہا ہے کہ اس طرح کی مذموم کارروائی کی سوچ رکھنے والا بیمار ذہن اوربیمار روح کا مالک ہی ہو سکتا ہے،ان کاکہناہے کہ اس کارروائی سے بین المذاہب ہم آہنگی اور عالم امن کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔ صدرآصف علی زرداری نے کہاہے کہ اس طرح کی ہوش سے عاری اور متعصب کارروائی روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جانی چاہئیے

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.