5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
اسنوکر کے سابق عالمی چیمپین جون ہگنز میچ فکسنگ کے الزامات سے بری
جنگ نیوز -
ڈبلن . . . . . . . . اسنوکر کے سابق عالمی چیمپین جون ہگنز کو میچ فکسنگ الزامات سے بری کردیا گیا ہے،ان پر یہ الزام اسی برطانوی اخبارنے لگایا تھا جس نے حال ہی میں کرکٹ کرپشن کے حوالے سے انکشافات کئے ہیں۔اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے35سالہ جون ہگنز کو مئی میں میچ فکسنگ کے الزامات کی وجہ سے معطل کردیا گیا تھا، برطانوی اخبارنیوز آف دی ورلڈ نے ویڈیو جاری کی جس کے مطابق ہگنز اوران کے منیجر کو یوکرین میں کسی نامعلوم شخص سے بات چیت کرتے دکھایاگیا جس میں وہ دولاکھ61ہزار پاؤنڈز کے عوض میچ فکسنگ پرآمادہ ہوگئے۔اس رپورٹ کے منظرعام پر آنے کے بعدہگنز کو معطل کردیاگیاتھا،تحقیقاتی ٹرائبونل کے مطابق ہگنز کے خلاف شواہد تو نہیں ملے،نیوزآف دی ورلڈنے حال ہی میں پاکستانی کرکٹرز کے میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کی خبردی تھی۔