تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

اعصام الحق یو ایس اوپن کے کے مکسڈ ڈبلز کا فائنل ہار گئے

جنگ نیوز -
نیویارک ... پاکستان کے اعصام الحق یو ایس ٹینس کے مکسڈ ڈبلز میں اپنی فتوحات کا سلسلہ نہیں جاری رکھ سکے ، اعصام اور کیوٹا پیسکی کی جوڑی کو ٹائٹل میچ میں باب برائن اور لیزیل ہوبر کی جوڑی نے شکست دی۔نیو یارک میں یو ایس اوپن کے مکسڈ ڈبل ٹائٹل کیلئے پاکستان کے اعصام الحق اور جمہوریہ چیک کی کیوٹا پیسکی کا مقابلہ ٹاپ سیڈ امریکی جوڑی باب برائن اور لیزل ہوبر سے تھا ۔ٹاپ سیڈ جوڑی نے اعصام اور پیسکی کیخلاف اپنے تجربے کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور حریف پلیئرز کی سروسز کو بھی بریک کیا ، دونوں سیٹس میں اعصام اور پیسکی کو ابتدائی برتری ملی لیکن اس کو وہ برقرار نہ رکھ سکے اور امریکی پیئر نے میچ چھ ۔ چار اور چھ ۔ چار کے اسکور سے جیت لیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.