5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
امریکا: مسجد کی منتقلی سے انتہا پسندی کو فروغ ملے گا،فیصل عبدالرؤف
جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکا میں گرانڈ زیرو سے چند قدم کے فاصلے پر مسجد کی تعمیرکے منصوبے کے نگران اور نیویارک مسجد کے امام کا کہنا ہے کہ اس مقام سے مسجد کی کسی دوسری جگہ منتقلی کا فیصلہ ملک میں انتہا پسندی کو فروغ دے گا۔امریکی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے فیصل عبد الرؤف نے کہا کہ ایسا کرنے سے دنیابھر کے مسلمانوں کا ردعمل سنہ دو ہزار پانچ میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف ردعمل سے زیادہ خونریز ہوسکتا ہے۔ مشرق وسطیٰ کے دورے سے واپسی پر اپنے پہلے انٹرویو میں نیویارک مسجد کے امام فیصل عبدالرؤف کا کہنا تھا کہ اگراس مقام پر مسجد تعمیر کرنے کے فیصلے سے ہٹتے ہیں تو آج کے دور کا مورخ یہ بات لکھنے پر مجبور ہو گا کہ ڈائیلاگ کے مقابلے میں انتہا پسندی جیت گئی۔انہوں نے اس بات کا اقرار کیا کہ اگر ان کے منصوبے سے کسی جنگ و جدل کا اندیشہ ہوا تو وہ اس پر نظر ثانی کر سکتے ہیں۔ تاہم وہ کبھی ایسی بات نہیں کریں گے ۔ جس سے تقسیم بڑھنے کا اندیشہ ہو۔