5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
جونی ڈیپ کوسال کا سب سے زیادہ دولت کمانے والے اداکار قرار دیدیاگیا
جنگ نیوز -
لاس ویگاس ... پائریٹس آف دی کیریبیئن کے کیپٹن جیک اسپیرو یعنی جونی ڈیپ کو ہالی وڈ کا سال کا سب سے زیادہ دولت کمانے والا اداکار قرار دیا گیا ہے،ایک حالیہ سروے کے مطابق ہالی وڈ میں جونی ڈیپ اب سب زیادہ معاوضہ وسول کر رہے ہیں، گذشتہ مالی سال میں جونی ڈیپ نے ساڑھے سات کروڑ ڈالر کمائے ہیں، اس فہرست میں بین اسٹیلر5 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے ساتھ دوسرے اور ٹام ہینکس ساڑھے 4 کروڑ ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، جونی ڈیپ کی شہرت پہلے بھی کم نا تھی لیکن پائریٹس آف دی کیریبیئن سیریز نے انھیں آسمان پر پہنچا دیا ہے۔ بچے بڑھے سبھی کو یہ کیریکٹر بہت ہی پسند آیا ہے۔