تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

روس:ولادی قفقازمیں خودکش کار بم دھماکا،17 افراد ہلاک

جنگ نیوز -
ولادی قفقاز ... روس کے شورش زدہ علاقے شمالی قفقازکی ایک مارکیٹ میں خودکش کار بم دھماکے کے نتیجے میں سترہ افراد ہلاک اور ایک سو تیس سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔روسی حکام کے مطابق ریاست شمالی اوسیشیا کے دارالحکومت ولادی قفقاز کے مرکزی بازار کے داخلی راستے میں خودکش حملہ آورنے اپنی گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا۔ حکام کاکہناہے کہ خودکش حملہ آورکے جسم کے اعضا مل گئے ہیں۔د ہشت گردی کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ جنوبی روس میں ایمرجنسی وزارت کے ایک ترجمان الیگزینڈ پوگورلے نے بم دھماکے میں سترہ افراد کی ہلاکت اورایک سوتینتیس افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس سے کئی گاڑیاں تباہ ہو گئیں ہیں اور قریبی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.