5 مارچ 2011
  وقت اشاعت: 20:45
 
 
فلوریڈاکا پادری قرآن پاک نہ جلانے کے بیان سے مکر گیا
 
جنگ نیوز - 
		  فلوریڈا ... فلوریڈا کا پادری گیارہ ستمبرکوقرآن حکیم نذرآتش کرنیکا منصوبہ ترک کرنے کے بیان سے مکر گیا ہے اور اس نے دوبارہ قرآن پاک جلانے کی دھمکی دے دی ہے ۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق فلوریڈا کے پادری ٹیری جونز نے کہا ہے کہ گراؤنڈ زیرو پر مسجد تعمیر نہ کرنے کی ڈیلکے تحت منصوبہ ترک کیا گیا تھا ۔مگر مسجد انتظامیہ کی جانب سے ڈیل سے انکار کے بیان کے بعد وہ بھی اپنے بیان پر نظرثانی کررہے ہیں۔ دوسری جانب مسجد کی انتظامیہ نے واضح کیاہے کہ ٹیری جونزکے ساتھ ایسی کوئی ڈیل نہیں کی گئی ہے۔