5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
ذیابیطس کے مریضوں کو تپ دق ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں:تحقیق
جنگ نیوز -
نیویارک . . . جنگ نیوز . . . ماہرین طب کی ایک نئی تحقیق کے مطابق جو لوگ ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہوتے ہیں ان کو تپ دق لاحق ہونے کے امکانات کئی گنا ہو جاتے ہیں۔ ورلڈ ڈائبیٹز فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر انیل کپور نے اس تحقیقی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ ذیابطیس اور تپ دق سے شرح اموات پہلے ہی زیادہ ہیں، مگر جب یہ دونوں مرض ایک ساتھ ہوتے ہیں تو اس شرح کی رفتار کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذیابیطس کے مریضوں کے بلغم کے ٹیسٹ میں اکثر و بیشتر تپ دق کی تشخیص نہیں ہوتی مگر ذیابیطس کی وجہ سے ان مریضوں کو تپ دق لاحق ہونے کے خطرات بہت زیادہ ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ ان دونوں امراض کے علاج معالجے کیلئے الگ الگ ادویات کی بجائے، مشترکہ طور پر اکٹھی دوائیں تیار کرنی چاہئیں تاکہ شرح اموات پر قابو پایا جاسکے۔ یونیورسٹی آف ٹیکساس اسکول آف پبلک ہیلتھ براؤن سیویلی ریجنیل کیمپس میں یہ تحقیق مکمل کی گئی۔