5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
پشاور سمیت خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں میں عیدکل منائی جائے گی
جنگ نیوز -
پشاور . . . پشاور سمیت خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں میں عیدالفطر کل منائی جائے گی۔پشاور صدر اور اندرون شہر میں بعض مقامات پر شہریوں کا آج 30واں روزہ ہے اور شہری مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق کل ہفتہ کو نماز عید ادا کریں گے۔ پشاور کے علاوہ ہزارہ ڈویژن، ڈیرہ اسماعیل خان، سوات، ملاکنڈ ڈویژن کے بیشتر علاقوں اور چترال میں بھی آج لوگوں نے تیسواں روزہ رکھا ہے اور یہاں کے عوام کل عید الفطر منائیں گے۔