5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
سبز پتوں والی سبزیاں ذیابیطس کی ٹائپ2سے محفوظ رکھتی ہیں،طبی تحقیق
جنگ نیوز -
لندن....سی ایم ڈی …ایک حالیہ تحقیق کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سبز پتوں والی سبزیاں کھانے سے ذیابیطس کی ٹائپ2سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ برطانیہ کی یونیورسٹی آف Leicester کے تحت ہونے والی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سبز پتیوں والی سبزی کھانے سے ذیابیطس کے رسک میں 14فیصد تک کمی واقع ہوئی۔ واضح رہے کہ دنیا میں تقریباً 6.4فیصد لوگ ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہیں۔