5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کوئٹہ،قران پاک نذر آتش کرنے کا منصوبہ،مسیحی برادری کا احتجاج
جنگ نیوز -
کوئٹہ....امریکہ میں پادری کے قرآن پاک نذرآتش کرنے کے ناپاک منصوبے کے خلاف چرچ آف پاکستان کلیسائے بلوچستان کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، مظاہرے میں عیسائی برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ مظاہرے کے شرکا نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر قران پاک کی بے حرمتی کے خلاف نعرے درج تھے ۔اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پادری شاہد صابر،پادری پطرس اور پادری شماون نے امریکی پادری کے قرآن پاک نذر آتش کرنے کے مجوزہ منصوبے کی مذمت کی ۔انھوں نے کہا کہ مسیحی برادری مذہبی کتابوں کا احترام کرتی ہے اور ایسی ناپاک حرکت کاسوچ بھی نہیں سکتی ۔انھوں نے عالمی برادری اور خاص کر مسیحی برادری سے اپیل کی کہ وہ امریکی پادری کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرے تاکہ وہ مسلمانوں کی دل آزاری پر ان سے معافی مانگے۔