5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
یو ایس اوپن:رافیال نڈال اور میخائل یوزنی سیمی فائنل میں پہنچ گئے
جنگ نیوز -
نیویارک....ٹاپ سیڈ اسپین کے رافیال نڈال اور روس کے میخائل یوزنی یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔نیویارک میں جاری ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر ایک رافیال نڈال کا مقابلہ تھا ہم وطن فرنانڈو ورڈاسکو سے، ٹاپ سیڈ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد ورڈاسکو کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی، انکی جیت کا اسکور سات پانچ، چھ تین اور چھ چار رہا، دوسری جانب بارہویں سیڈ روس کے میخائل یوزنی کا مقابلہ تھا سویٹزرلینڈ کے اسٹینس لاس واورینکا سے، دونوں کھلاڑیوں نے زبردست مقابلہ کیا مگر جیت روسی کھلاڑی کا مقدر بنی، ان کی جیت کا اسکور تین چھ، سات چھ، تین چھ، چھ تین اور چھ تین رہا۔