تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

بھارت کا بھی پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان

جنگ نیوز -
نئی دہلی....پاکستان کی طرف سے جذبہ خیرسگالی کے تحت بھارتی قیدیوں کی رہائی کے بعد بھارت نے بھی پاکستانی قیدیوں کورہا کرنے کااعلان کردیا ہے جنہیں عید الفطرکے بعد پاکستان کے حوالے کر دیا جائیگا۔وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت کی طرف سے پاکستانی حکام کو ان قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے خط موصول ہوچکا ہے اورعیدالفطر کی چھٹیوں کے بعد انہیں واہگا بارڈرپر پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اس وقت بھارتی جیلوں میں پانچ سو سے زائد پاکستانی قیدی رہائی کے منتظر ہیں۔پاکستان کی طرف سے گذشتہ ہفتے مختلف مراحل میں ماہی گیروں سمیت چارسوبیالیس بھارتی قیدیوں کو واہگا بارڈر پر بھارتی حکام کے سپرد کیا گیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.