تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

ملک کو کالاباغ ڈیم کی اشد ضرورت ہے،سلمان تاثیر

جنگ نیوز -
لاہور....گورنر پنجاب سلمان تاثیر نے کہا ہے کہ ملک کو کالاباغ ڈیم کی اشد ضرورت ہے،اس کے بغیرنہ تو فصلوں کے لیے پانی ہو گا اور نہ صنعتیں چلانے کیلیے بجلی۔گورنر ہاؤس لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنرپنجاب کاکہنا تھا کہ کالاباغ ڈیم کی تعمیرکیلیے تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت کا سلسلہ شروع کیا جاسکتا ہے۔سلمان تاثیرکا کہناتھا کہ سیلاب کے سانحے میں قوم کے ساتھ فوج نے قابل تحسین جذبے سے کام کیا،اگلا مرحلہ متاثرین کی بحالی ہے جس میں غفلت پر وہ کبھی معاف نہیں کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں بہت غربت ہے اور وہاں ترقیاتی کاموں کی اشد ضرورت ہے۔گورنر سلمان تاثیر نے کہا کہ ’بینظیر انکم سپورٹ پروگرام‘ سے بھی سیلاب زدگان کی مدد کی جا رہی ہے اور یہ وقت وفاق اورصوبائی حکومت میں جھگڑے کا نہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.