تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

آئی جی سندھ کے کراچی پولیس افسران کی تقرریوں کے احکامات

جنگ نیوز -
کراچی...انسپکٹر جنرل پولیس آف سندھ صلاح الدین بابر خٹک نے شہر کے ایک ڈی آئی جی، ایس پی اورچار ڈی ایس پیز کے تقرریوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔محکمہ سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ صلاح الدین بابر خٹک نے ڈی آئی جی سردار عبدالمجید دستی کو ڈی آئی جی ساؤتھ کے عہدے پر تعینات کردیا ہے،جبکہ ڈی آئی جی ساؤتھ اقبال محمود رخصت لیکر بیرون ملک تعطیل گزارنے چلے گئے ہیں۔ڈی ایس پی محمد احمد بیگ کو ایس پی او پاکستان بازار تعینات کیا گیا ہے، اسی طرح ڈی ایس پی نثار قائم خانی کو ایس پی او رسالہ، ڈی ایس پی ارشد حسین زیدی کو ڈی ایس پی ٹریفک ساوٴتھ اور ڈی ایس پی مریم قاضی کو ایس پی ٹریفک ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سعید آباد تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔تمام تبادلوں اور تقرریوں کے نوٹیفیکشن جاری کردیے گئے ہیں جو فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.