5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کراچی، عید کی نماز کا مرکزی اجتماع باغ جناح میں منعقد ہو گا
جنگ نیوز -
کراچی....کراچی میں عید کی نماز کا مرکزی اجتماع باغ جناح میں منعقدہوگا جہاں گور نر سندھ سمیت صوبائی وزرا اور مسلم ممالک کے سفارت کا ر نماز ادا کریں گے۔پولو گراونڈباغ جناح میں نما ز عید ٹھیک صبح آٹھ بجے ادا کی جائے گی۔ نماز عید کی امامت مولانا سلیم احمد سلیمی کریں گے ۔گور نر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان ، سندھ کا بینہ کے اراکین، ایڈ منسٹریٹر کراچی فضل الرحمن ، مسلم ممالک کے سفارت کار، سینئر بیور کریٹس اور عمائدین شہر نماز عید ادا کریں گے ۔اس سلسلے میں نماز کے ا جتماع کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔عیدگاہ میں مسلم ممالک کے جھنڈے لگائے گئے ہیں جبکہ اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔