5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
جنگ اخبار جلانے پرکیخلاف درخواست کی سماعت ملتوی
جنگ نیوز -
کراچی....سندھ ہائیکورٹ کے ایک دو رکنی بنچ نے توہین قران اور رسالت اور صحابہ کے ناموں کی بے حرمتی کرنے پر پیپلز پارٹی اور دیگر کے خلاف ایک آئینی درخواست کی سماعت 21 ستمبرتک ملتوی کرتے ہوئے درخواست گزار کو دستاویزی ثبوت مہیا کرنے کی ہدایت کی ہے۔انجمن اصلاح معاشرہ کے حاجی گل احمد نے درخواست میں موقف اختیارکیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے کارکنان نے گزشتہ دنوں جیو کی نشریات بند کرنے کے بعد جنگ اخبار کی کاپیاں زمین پر پٹخیں، پاوں میں روندیں اور جلائیں حالانکہ اس ا خبار کے صفحہ اول پر آیات قرآنی کا ترجمہ شائع ہوتا ہے اور دیگر صفحات پر اللہ، رسول اکرم ﷺ اور صحابہ اکرام کے اسمائے مبارک ہوتے ہیں اور انکا جلانا کسی مسلمان کے لیئے قابل برداشت نہیں۔ اس حرکت پر پیپلز پارٹی کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔