5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
سیلاب کی وجہ سے معیشت خطرات سے دوچار ہے،لیاقت بلوچ
جنگ نیوز -
لاہور....جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ملک کی آزادی ، خودمختاری اور سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے معیشت بڑے خطرات سے دوچار ہے۔منصورہ لاہور سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمران جماعتوں کے رویے کی وجہ سے سیاسی اور جمہوری بحران شدید تر ہوتا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے حکمرانوں کو جوسبق سیکھنا چاہیے تھا وہ موقع بھی انہوں نے ضائع کردیا ۔ انہوں نے کہاکہ اگر اب بھی حکمران جماعتوں نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو سیاسی اور جمہوری عمل کی تباہی کے ذمے دار خود ہوں گے۔