تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

عیدالفطرآج پورے مذہبی جوش وجذبے سے منائی جارہی ہے

جنگ نیوز -
کراچی ... ملک کے بیشتر علاقوں میں آج عیدالفطرپورے مذہبی جوش وجذبے سے منائی جارہی ہے۔ملک میں بدترین سیلاب کے باعث اس مرتبہ عید کو سادگی سے منایاجارہا ہے۔بیشترسرکاری تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں۔ملک کے چھوٹے بڑے قصبوں اورشہروں میں نمازعید کے اجتماعات ہورہے ہیں جس میں ملک کی سلامتی، ترقی ، خوشحالی، سیلاب زدگان کی مشکلات میں کمی ،جلد بحالی اوردہشت گردی کے خاتمے کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ راولپنڈی اسلام آباد، لاہور، کراچی ، حیدرآباد اور کوئٹہ سمیت بڑے شہروں میں مساجد کے علاوہ عیدگاہوں میں بھی نمازعید کے اجتماعات ہورہے ہیں۔اس موقع پرسیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔صدرآصف علی زرداری نے اپنے عید کے پیغام میں کہا ہے کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث عیدالفطر کی خوشیاں ماند پڑ گئی ہیں، پورا ملک سیلاب زدہ خاندانوں کے دکھ میں شریک ہے،عیدکے دن سیلاب زدگان کے دکھوں کو کم سے کم کرنے کا سامان کرنا چاہئے،لوگ عید کی خوشیوں میں متاثرین کوبھی شریک کریں اور ان کی ہر طرح سے مدد کریں ۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنے عید پیغام میں کہا ہے کہ آج کادن قوم سے سیلاب زدہ بھائیوں اوربہنوں کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنے کا تقاضا کرتا ہے، سیلاب سے اجڑی ہوئی بستیوں ، تباہ حال گھروں کی تعمیرنو اور سیلاب زدگان کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح اور قومی ذمہ داری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.