تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر لندن سے لاہور پہنچ گئے

جنگ نیوز -
لاہور ... کرکٹ کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والے پاکستانی کرکٹرز سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر کا جو لندن سے لاہور پہنچ گئے۔اس موقع پر کھلاڑیوں کیخلاف اور ان کے حق میں شدید نعرے بازی کی گئی ۔ذرائع کے مطابق ائیرپورٹ پر موجود شائقین کرکٹ نے کھلاڑیوں کے خلاف نعرے بازی کی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنے والوں کے ہاتھوں میں جوتے تھے جوانہوں نے متعدد بار لہرائے۔اسی موقع پر سلمان بٹ کے کرکٹ کلب سے وابستہ افراد نے کھلاڑیوں کے حق میں نعرے بازی کی اور انگلش پریس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔جبکہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے تینوں کرکٹر ز ائیرپورٹ کے پچھلے گیٹ سے گھروں کو روانہہو گئے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.