تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

ہیری پوٹر کا نیا جدید ترین ویڈیو گیم نومبر میں مارکیٹ میں آئیگا

جنگ نیوز -
ہیری پوٹر کا نیا جدید ترین ویڈیو گیم نومبر میں مارکیٹ میں آئیگا

نیویارک…ہیری پوٹر کا نیا جدید ترین ویڈیو گیم نومبر میں مارکیٹ میں آئے گا۔ بغیر کنٹرولر کے کھیلا جاسکے گا۔ہیری پوٹر اینڈ دی ڈیتھلی ہولوز پارٹ ون کا ویڈیو گیم برطانوی ڈیزائنرز نے تیار کیا ہے۔ اسے مائیکروسوفٹ کے نئے Kinect پلیٹ فارم پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ جدید موشن سینسنگ گیم سسٹم کے ذریعے ویڈیو گیم کھیلنے والا بغیر کنٹرولر کے تمام تر ایکشن اور جنتر منتر کرسکے گا۔ دراصل یہ سسٹم موشن سینسنگ ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے پلیئر کو کیمرے کے ذریعے شناخت کرتا ہے۔ اس طرح کھیلنے والے کی حرکات و سکنات ہی اسکرین پر موجود کریکٹرز کو کنٹرول کرتی ہیں۔یہ جدید ترین ویڈیو گیم نومبر میں اُس وقت ریلیز کیا جائے گا جب ہیری پوٹر سیریز کی آخری فلم بھی سنیماؤں کی زینت بنے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.