تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

متاثرین سیلاب کو20ہزار روپے فراہمی کا عمل شروع ہو چکا، گیلانی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ متاثرین سیلاب کو بیس بیس ہزار روپے کی فراہمی کا عمل شروع ہوچکا ہے جسے تیس سے چالیس روز میں مکمل کرلیا جائے گا۔ فیصل مسجد اسلام آباد میں عید کی نماز ادا کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ عید سیلاب زدگان کے ساتھ منائی جائے تاکہ ان کو احساس محرومی نہ ہو۔ ملک میں ایک دن عید منانے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی ایسا نہیں کراسکتی وقت کے ساتھ اس حوالے سے شعور آجائے گا تاہم وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ پورے ملک میں ایک ہی دن عید منائی جائے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.