5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
سابق صدر مشرف نے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا
جنگ نیوز -
کراچی…سابق صدر پرویز مشرف نے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک میں خراب صورت حال کے باعث ان کے لیے آئندہ صدارتی انتخابات جیتنے کا بہترین موقع ہے۔برطانوی ریڈیوسے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ وہ پاکستان کی خوداعتمادی بحال کرنے میں مدد کرنا چاہتا ہیں۔ایک سوال کے جواب میں جنرل ریٹائرڈپرویز مشرف کا کہنا تھا کہ وہ انتخابات ہارنے کے ڈر سے پیچھے نہیں ہٹیں گے بلکہ وہ ملک کو تاریکی سے نکالنے کے لیے کوشش جاری رکھیں گے۔انھوں نے کہا کہ یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ وہ پاکستان کے آئندہ صدر بنیں گے یا وزیراعظم تاہم موجودہ دل سوزصورت حال میں انھیں لگتا ہے کہ وہ انتخابات جیت سکتے ہیں۔ان کا پہلا ہدف صدارت یا کوئی منصب حاصل کرنا نہیں بلکہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنا ہے۔سابق صدر کا کہنا تھا وہ وقت آگیا ہے کہ نئی سیاسی پارٹی متعارف کرائی جائے جو ملک کو صحیح جمہوری راستے پر لے جاسکے۔