23 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:27
صدر نے کراچی میں امن کیلئے چار رکنی کمیٹی قائم کر دی
آج نیوز - صدرآصف علی زرداری نے کراچی میں قیام امن اور اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے چار رکنی کمیٹی قائم کر دی۔کراچی میں صدر زرداری کی صدارت میں پیپلز پارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا، صدر نے پیپلزپارٹی کے وزراء کو ہدایت کی کہ غیر ضروری بیان دینے سے گریزکیا جائے، صدر زرداری نے کہا کہ مفاہمت کی سیاست کو فروغ دیا جائے اور آئندہ انتخابات کی تیاری کیلئے عوام سے رابطے بڑھائے جائیں، انہوں نے کہا کہ تمام اتحادیوں کی ساتھ لیکر چلیں گے اور اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے چار رکنی کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کیا، کمیٹی میں خورشید شاہ ، قادر پٹیل، سراج درانی اورایاز سومرو شامل ہیں،کمیٹی ایم کیو ایم، ق لیگ اور فنکشنل لیگ سے مذاکرات کرے گی، کمیٹی کمشنری نظام اور دیگر بلوں پر ایم کیو ایم سے بھی بات چیت کرے گی۔