23 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:37
دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے اپنے اہداف ہیں،حناربانی
آج نیوز - نئی وزیرخارجہ حنا ربانی کھرنے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے اپنے اہداف ہیں، کسی کی چاپلوسی نہیں کی جائیگی۔ انڈونیشیا میں امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن سے ملاقات کے بعد وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان اورامریکا کے اہداف مشترک ہیں۔ دہشت گردی پاکستان کا اپنا مسئلہ ہے جس سے نمٹنا قومی مفاد میں ہے،پاکستان کودہشت گردی کے خلاف جنگ میں کسی کی خوشامد یا چاپلوسی کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے صحافیوں کوبتایا کہ آئندہ ہفتہ بھارتی ہم منصب سے ملاقات کے مثبت نتائج نکلنے کی توقع ہے۔ ایس ایم کرشنا سے ملاقات پاک بھارت تعلقات میں اہم موڑ ثابت ہوسکتی ہے۔